Homeخبریںجاشک شہر میں پل اور مناسب انتظام نہ ہونے کے باوجود لوگوں...

جاشک شہر میں پل اور مناسب انتظام نہ ہونے کے باوجود لوگوں کی جانب سے حاملہ خاتون کو بچا لیا گیا

جاشک (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات کو شدید بارش اور جگین ندی میں طغیانی کے بعد جاشک شہر میں پل نہ ہونے کے باوجود مقامی لوگوں نے ایک حاملہ خاتون کو بچانے میں کامیاب رہے۔

جاشک شہر کے گاؤں “علی مرجا” سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ حاملہ خاتون نے مقامی لوگوں کی مدد اور مقامی ہلال احمر ارکان کے تعاون سے اسٹریچر کا استعمال کرتے ہوئے دریا کو عبور کیا اور اسے جاشک شہر کے خاتم الانبیاء ہسپتال لے جایا گیا۔

بلوچستان کے علاقوں میں موسمی دریا کے طغیانی کے درمیان پلوں کی کمی اور آمدورفت کے راستوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بعض لوگوں خصوصاً مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Exit mobile version