Homeخبریںجامشورو: موٹروے پر مسافر کوچ میں آتش زدگی، 18 افراد جاں بحق

جامشورو: موٹروے پر مسافر کوچ میں آتش زدگی، 18 افراد جاں بحق

 

جامشورو ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایم نائن موٹروے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 18 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی ۔ آگ کو دیکھتے ہی مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، اور مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگا دیں۔

 

مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 55 مسافر سوار تھے۔ پولیس حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے لاشیں شناخت کے قابل نہیں اور ورثاء ڈی این اے کروا نہیں رہے۔ لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version