Homeخبریںجامعہ بلوچستان سے جبری اغوا کیے گئے طلبا کی بازیابی کیلئیے...

جامعہ بلوچستان سے جبری اغوا کیے گئے طلبا کی بازیابی کیلئیے طلبا تنظیموں کا یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا کیئے گئے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی کے حق میں بلوچ طلبا تنظیموں کا احتجاج تاحال جاری ہے ـ
طلبا تنظیموں کا مشترکہ کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ طالب علم منظر عام پر نہیں آئیں گے، احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ـ

ان کا مزید کہنا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں کسی قسم کا کوئی امتحان نہیں ہوگا اور تمام گیٹ بند رہیں گے۔

آج بھی تمام طلبا نے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ـ

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مختلف ادارے جامعہ بلوچستان کے طلبا کو ہاسٹل سے آدھی رات میں اٹھا لیتے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

لاپتہ طلبا کی ایف آئی آر میں جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور چیف سیکورٹی آفیسر کو نامزد کیا جائے، طلبا کا پریس کانفرنس میں مطالبہ رہا ـ

Exit mobile version