لورالائی(ہمگام نیوز)جامعہ بلوچستان کے دو طلباء کے بیس روز قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف یونیورسٹی آف لورالائی کے طلباء نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین گیٹ کو کچھ وقت کیلئے بند کیا گیا طلباء رہنماوں نے کہا کہ طلباء کی اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیر اعلی اس واقعہ پر سخت ایکشن لیکر فوری طور پر طلباء کو بازیاب کریں اس وقت پورے صوبے کے یونیورسٹیوں میں طلباء مکمل احتجاج پر ہیں اور تعلیمی نظام بری طرع تباہی کا شکار ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت فوری طور ہمارا مطالبہ کو حل کرکے طلباء کی باعزت بازیابی کو ممکن بناکر ہماری بے چینی اور تشویش کو ختم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ ایک مرتبہ دوبارہ شروع کیا جسکے احتجاج کے بعد طلباء پر امن طور پر منتشر ہوگئے