Homeخبریںافغانستان میں دو محب وطن رہنماؤں جبار قہرمان وجنرل رازق اچکزئی کا...

افغانستان میں دو محب وطن رہنماؤں جبار قہرمان وجنرل رازق اچکزئی کا قتل پاکستان و ایران پراکسیز کا شاخسانہ ہے..حیربیار مری

“افغانستان میں دو محب وطن رہنماؤں عبدالجبار قہرمان اور جنرل عبدالرازق اچکزئی کا قتل پاکستان و ایران پراکسیز کا شاخسانہ ہے…. حیربیار مری

لندن(ہمگام نیوز) “افغانستان میں دو محب وطن عبدالجبار قہرمان اور جنرل عبدالرازق اچکزئی کا قتل پاکستان و ایران پراکسیز کا شاخسانہ ہے. ان خیالات کا اظہار ” بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ سنگت حیربیارمری نے سوشل میڈیا میں کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں (پاکستان کی تزویراتی اساسے )، طالبان کا پرتشدد حملوں کی نئی لہر ، عبدالجبار قہرمان اور جنرل عبدالرازق اچکزئی کا قتل یہی دکھاتی ہے کہ پاکستان افغان قوم کے خلاف اپنی تباہ کن جرائم کو جاری رکھے گا۔ ہم بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے افغان حکومت اور مغربی اتحادی ممالک کو بلوچ آزادی کی تحریک کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ خطے میں پاکستان کی مزہبی پراکسی جنگ کا سدباب ہوسکے۔
مرحوم جبار قہرمان نے برحق کہا تھا کہ افغانستان کے دونوں منافق ہمسایہ ایران اور پاکستان افغانستان کی تباہی میں ملوث ہیں۔ یہ دونوں انتہا پسند ممالک افغانستان میں خطرناک حملہ کرنے کیلئے طالبان دہشتگردوں کو ہر طرح کی سپورٹ دے رہے ہیں، جن میں ٹریننگ، مالی کمک اور سہولتیں شامل ہیں۔ لہذا اب یہ بہت ضروری ہوچکا ہے کہ ان کے محفوظ پناگاہوں، سہولت کاروں، سپورٹروں اور ترویج کاروں کو ختم کیا جائے۔ اب تک ایران اور پاکستان کے مزہبی پراکسیوں نے افغان انتخابات میں حصہ لینے والے دس امیدواروں کو قتل کیا ہے۔ اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ یہ منافق ہمسایہ افغانستان میں امن اور ڈیموکریسی کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔ ایران اور پاکستان کو جمہوری افغان عوام کی ترقی، خوشحالی سے ڈر لگتا ہے کیونکہ ایسا مستحکم افغانستان ان کی پراکسی جنگوں کی موت ثابت ہوگی ۔
افغان بلوچ اتحاد اور دوستی ایک اہم فیکٹر ہے جس کے بارے دونوں برادر اقوام کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور آپس میں امن کیلئے معاہدات پر دستخط کرنا چاہیے، سب سے پہلے ہمیں افغانستان اور بلوچستان پر پاکستانی پنجابی اجارہ داری سے گلو خلاصی کیلئے آپسی عہد کرنا چاہیے پھر ہمیں دوسرے مرحلےمیں اپنے باقی ماندہ مسائل پرامن مزاکرات کے زریعے حل کرنے چاہیے۔ افغانستان میں ایران اور پاکستان کی وارداتوں کو روکنے کیلئے افغان بلوچ دوستی ایک مضبوط دیوار ثابت ہوگی ، علاقائی اور عالمی امن کیلئے ایک بنیادی کردار ادا کریگی۔

Exit mobile version