کوئٹہ(ہمگام نیوز) 10 سال قبل جبری اغواء کیے گئے بھائی، بیٹے اور والد کی راہ تکتے بلوچ فرزند جمعہ خان قلندرانی انتقال کرگئے۔
واضح رہے جمعہ خان قلندرانی کے بھائی ڈاکٹر محمد طاہر، بڑا بیٹا محمد آصف اور والد میر محمد رحیم 10 سال قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے توتک سے قابض ریاستی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہوئے تھے جو 10 سال بعد ابھی تک بازیاب نہ ہو پائے اور اپنے پیاروں کی راہ تکتے 10 سال کے طویل عرصے کے بعد جمعہ خان قلندرانی انتقال کرگئے۔