سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجبری طور پر گمشدہ راشد حسین کی باحفاظت بازیابی کے لیے عید...

جبری طور پر گمشدہ راشد حسین کی باحفاظت بازیابی کے لیے عید کے دن ٹویٹر کیمپین چلائی جائیگی: ہمشیرہ راشد حسین

کوئٹہ(ہمگام نیوز ڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گذشتہ سال زبردستی حراست اور جبری طور پر اغوا کے بعد انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین بروہی کے ہمشیرہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد حسین کی متحدہ عرب امارات کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو 5 مہینے کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ ان کے وکیل اور خاندان کے کسی فرد کو ان سے ملاقات کیلئے نہیں چھوڑا جارہا ہے اور نہ ہی انہیں ابھی تک امارات کے کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کے جبری گمشدگی کے خلاف عید کے دن احتجاجاً سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ #ReleaseRashidHussain کیساتھ کمپئین چلائی جائیگی، کمپئین چلانے کا مقصد انسانی حقوق کے تنظیموں اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے کہ وہ راشد حسین کے حوالے سے اپنی خاموشی تھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا ہم دنیا کے تمام مہذب اقوام سے التجاء کرتے ہیں کہ وہ راشد حسین کے جبری گمشدگی کیخلاف آواز اٹھانے میں ہمارا ساتھ دیں اور عرب امارات سمیت عالمی برادری کی خاموشی کو تھوڑنے میں ہماری مدد کرکے اپنی انسان دوستی کا حق ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز