پنجشنبه, فبروري 20, 2025
Homeخبریںجبری لاپتہ افراد بازیابی احتجاجی کیمپ کے 5730 دن ، پاکستانی میڈیا...

جبری لاپتہ افراد بازیابی احتجاجی کیمپ کے 5730 دن ، پاکستانی میڈیا کے دعوؤں کے برخلاف بلوچستان کے حالات گھمبیر ہیں۔ ماما قدیر بلوچ

شال :(ہمگام نیوز) پاکستانی میڈیا یہ جھوٹا تاثر دے رہا ہے کہ بلوچستان میں سب ٹھیک ہے اور کوئی فوجی کارروائی نہیں ہو رہی۔ان خیالات کا اظہار وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے یہاں شال پریس کلب کے سامنے وی بی ایم پی کے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کو جمعہ کے روز 5730 دن مکمل ہوگئے۔تربت سے سیاسی و سماجی کارکنان محمد خان بلوچ ، محمد علی بلوچ ، محمد نواز بلوچ اور خواتین نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا پاکستانی میڈیا کے دعوؤں کے برعکس بلوچستان کے حالات گھمبیر ہیں اور جبری گمشدگی میں اضافہ ہوا ہے۔بلوچستان میں فوجی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران لوگوں کو اغوانما گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز