پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںجبری گمشدگیوں میں تیزی آنے کیخلاف کوئٹہ میں مظاہرہ ہوگا۔ وی بی...

جبری گمشدگیوں میں تیزی آنے کیخلاف کوئٹہ میں مظاہرہ ہوگا۔ وی بی ایم پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ویڈیو اعلامیہ میں جبری گمشدگیوں میں تیزی آنے کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا کہ بلوچستان میں خفیہ اداروں، ایف سی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے آئے روز نوجوانوں اور طلبہ کو اٹھایا جارہا ہے جس میں تیزی آئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جبری گمشدگیوں میں تیزی لانے کیخلاف 25 جولائی 2023 بروزِ منگل سہ پہر 3 بجے پریس کلب کوئٹہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

اعلامیہ میں سیاسی پارٹیوں، طلبہ تنظیموں،وکلاء برادری،انسانی حقوق کے ورکروں اور ہر مکاتبِ فکر کے لوگوں سے شرکت کی درخواست کرکے کہا گیا ہے کہ اس انسانی مسئلے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز