کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے مزید دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گُھ روان کو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ بلیدہ سے تعلق رکھنے والے لیاقت بلوچ ولد داد محمد گزشتہ ایک سال کی گمشدگی کے بعد کل بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اور ایک سال قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خوشاب بدرنگ سے اغواء ہونے والے اللہ بخش ولد اوتمان بھی ریاستی جبر خانوں سے رہا ہوگر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان دو افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی۔