ہنوفر (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے “ بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” کے عنوان سے جاری دستخطی مہم جرمن صوبے نیدر زیکسن کے دارلحکومتی شہر ہنوفر میں حسب اعلان آج پھر جاری رہا جس میں جرمن عوام کے علاوہ دیگر اقوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آگاہی مہم میں شریک افراد کی تعداد میں کرد آزادی پسندوں کی تعداد نمایاں رہی۔ آج کے جاری مہم میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے بلوچ عوام کی آواز میں اپنی آواز ملائی۔
اس آگاہی مہم میں شریک افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کی اپنی آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر اپنا حصہ ڈالنا ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ بلوچ نوجوان بھی اپنی قومی ذمہ داری سے کسی صورت بھی غافل نہیں۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہہ قابض ممالک و اقوام کو بلوچستان کی سرزمین پر مزاحمت کا سامنا ہے جو ایک اچھی روایت ہے۔ اس سے نہ صرف بلوچ قوم کی تحریک آزادی طاقت پکڑ کر توانا ہوگی بلکہ دیگر مقبوضہ اقوام کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی مہذب اقوام و ممالک کو چاہئے کہ انسانی آزادی کی بقاء کے لئے وہ بلوچ عوام کا ساتھ دیکر انسانیت کی سربلندی کے لئے اپنے اخلاقی فرض پورا کریں، انہوں نے یقین دلایا کہ ہم ہر طرح سے بلوچ قومی تحریک آزادی کی مدد کرتے رہینگے۔
فری بلوچستان موومنٹ کے جاری کردہ
اعلامیے کے مطابق یہ مہم جرمن صوبے نیدر زیکسن کے دارلحکومتی شہر ہنوفر میں کل یعنی 24 فروری کے علاوہ وقفے وقفے سے پورے مہینے تک جاری رہے گی، جس کے بعد مہم اپنے اگلے مرحلے میں جرمنی کے دیگر صوبوں اور تمام بڑے شہروں میں اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیگا۔


