سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجرمنی:بلوچ کمیونٹی دنیا کے مہذب اداروں سے اپیل کرتی ہے،کہ وہ راشد...

جرمنی:بلوچ کمیونٹی دنیا کے مہذب اداروں سے اپیل کرتی ہے،کہ وہ راشد حسین کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرے

جرمنی (ہمگام نیوز) بلوچستان ، پشتونخواہ سندھ اور پاکستان میں دیگر مظلوم قومیں مہاجر سندھی ہزارہ کے حقوق کے لیے سرگرم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ راشد حسین بلوچ کی 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات سے پاکستانی حکومت کے کہنے پر گرفتاری اور 7 مہینوں بعد یعنی 3 جولائی 2019 کو پاکستان حوالگی سے متعلق پاکستانی میڈیا میں خبروں سے بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ راشد حسین کی متحدہ عرب امارات سے اغوا ہونے کے بعد اسے گزشتہ سال کراچی میں چینی کونسل خانہ میں حملہ کے سہولت کار کے طور پیش کیا گیا جو جھوٹ پر مبنی الزام تھا ۔
متحدہ عرب امارات میں راشد حسین کے وکیل سمیت جرمنی برلن میں متحدہ عرب امارات کی سفارتی ذرائع نے یہ تسلیم کیا تھا کہ راشد حسین پر کوئی کیس نہیں ہے.
لیکن اسے پاکستانی فوج کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راشد حسین کو 7 مہینوں سے لاپتہ کرکے 3 جولائی کو پاکستانی میڈیا میں یہ خبر بریک کرکے تصدیق کیا گیا کہ کراچی میں چینی کونسل خانہ میں حملہ آوروں کے سہولت کار کو خلیجی ملک سے گرفتار کرکے انٹرپول کے ذریعے پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے.
لیکن راشد حسین کی گرفتاری کے ایک ہفتہ بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر مہذب انسانی حقوق کے اداروں نے متحدہ عرب امارات سے اپیل کی تھی کہ راشد حسین کو پاکستان حوالگی اس کے قتل کا مترادف ہوگا, کیونکہ راشد حسین کی فیملی کے بہت سے لوگ پاکستانی فوج اور اسکے مذہبی دہشت گردوں کے ہاتھوں بلوچ قومی حقوق کے پاداش میں شہید کیئے جا چکے ہیں اور راشد حسین بلوچ اسی وجہ سے اپنا تعلیم ادھورا چھوڑ کر متحدہ عرب امارات آئے تھے لیکن پاکستان اور اسکے مذہبی دہشت گرد ایجنسی آئی ایس آئی ہمیشہ پاکستان کے مظلوم طبقوں کے لیے جدوجہد کرنے والے سرگرم لوگوں کے پیچھے پڑا ہے اور راشد حسین اس کا شکار ہوا ۔
بلوچ کمیونٹی جرمنی دنیا کے مہذب اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس نوجوان کو بچانے کے لیے آواز اٹھائیں جس نے اپنا زندگی انسانی حقوق کے کے لیے وقف کیا تھا ۔ ا نہوں نے کہا کہ اگر انصاف کے تقاضوں کے مطابق چھان بین کیا جائے راشد حسین کا جرم سوشل میڈیا میں مظلوم قوموں کے لیے آواز بلند کرنے کا بنتا ہے اور جن جھوٹے الزامات میں اسے گرفتار کرنے کا دعوا کیا گیا ہے وہ پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔
بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس تمام مہذب انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہے کہ راشد حسین کی زندگی کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز