دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںجرمنی: ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ویبینار میں شرکت کرکے بلوچستان کی...

جرمنی: ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ویبینار میں شرکت کرکے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا: شیر محمد بگٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی میں ایمنسٹی انٹرنیشل کے زیر اہتمام ایک ویبینار منعقد ہوا جس میں پارٹی کے رہنما جواد بلوچ نے شرکت کی جہاں انہوں نے لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کی صورتحال کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

جواد بلوچ نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان کی عسکری اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں میں روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بی آر پی کے رہنما نے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی  اںٹرنیشنل کے نمایئدوں کو بتایا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج اور ان کے شکیل کردہ مسلح لشکر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں کیچ اور ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں سرگرم ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز