چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںجرمنی سے تین سال قبل ڈی پورٹ ہونے والا علی حسن تربت...

جرمنی سے تین سال قبل ڈی پورٹ ہونے والا علی حسن تربت سے بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز )جرمنی سے تین سال قبل ڈی پورٹ ہونے والا ایک اور بلوچ فرزند گزشتہ روز تربت سے بازیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق تین سال قبل جرمنی سے تین بلوچ فرزند ڈی پورٹ ہوئے تھے اور انکو کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے کے اہکاروں نےحراست میں لیکر پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں میں دے دیا تھا

جن میں قابوس تین ماہ قبل بازیاب ہوگئے تھے جبکہ دو دن قبل نعیم اور گزشتہ روز علی حسن تربت سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

واضح رہے کہ نعیم ، قابوس اور علی حسن نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی تاہم بعد میں وہ اپنے مرضی سے واپس بلوچستان جانے کیلئے کراچی ائیر پورٹ پہنچے تھے جہاں ایف آئی اے کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر پاکستانی خفیہ اداروں ہاتھوں میں دے دیا تھا ۔تین سال بعد تینوں بلوچ فرزند کیچ سے بازیاب ہوگئے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز