یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںجرمنی میں پانچ روز کیمپن،26 اگست کو سیمنار و احتجاجی مظاہرہ کیا...

جرمنی میں پانچ روز کیمپن،26 اگست کو سیمنار و احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا:بی آر ایس او

برلن (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اخبارات میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی گیارویں بھرسی کے مناسبت سےجرمنی کے صوبے برانڈنبرگ کے دارالحکومت پوٹسڈام کے علاقے لوہیزں پلاٹز میں 20سے 25 اگست تک آگاہی مہم چلائی جائیگی جس میں کوشش کی جائیگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بلوچستان کے صورتحال سے آگاہ کیا جائے جبکہ 26 اگست کو شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک سیمینار منعقد کی جائیگی اور بلوچستان میں ہونے والے ریاستی مظالم کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہی دی جائے گی۔ سیمینار کے بعد بلوچستان میں ہونے والے ریاستی مظالم اور فوجی آپریشنوں میں عام و نہتے لوگوں کے قتل و اغواء کے خلاف برلن کے سیاحتی مقام برانڈن برگر ٹور پر دن 4 بجے سے لیکر 6 بجے تک ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔
بی آر ایس او کے ترجمان نے کہا ہے کہ 20 سے 26 اگست تک بی آر پی اور بی آر ایس او کی جانب سے سوشل میڈیا میں کمپین بھی چلائی جائے گی جس میں ShaheedNawabAkbarBugti# کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا جائے گا، تمام سوشل میڈیا صارفین کمپین میں حصہ لیتے ہوئے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کو خراج عقیدت پیش کریں اور بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کو اجاگر کرتے ہوئے بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ اگاہی پھیلائے۔
ترجمان نے بی آر ایس او کےتمام زونوں کو تاقید کی ہے کہ 26 اگست کو اپنے اپنے علاقوں میں شہید اکبر خان بگٹی کی گیارویں بھرسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے ڈاڈائےقوم کو بھرپور خراج تحسیں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز