سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںجرمنی میں 27مارچ یوم قبضہ پاکستان کے خلاف ایف بی ایم کی...

جرمنی میں 27مارچ یوم قبضہ پاکستان کے خلاف ایف بی ایم کی ریلی

#27MarchBalckDay

جرمنی ( ھمگام نیوز ) نماہندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر پاکستانی قبضہ کے خلاف آج 27 مارچ کے مناسبت سے دنیا بھر کے مخلتف ملکوں کی طرح جرمنی کے درالحکومت برلن میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کا آغاز برلن کے مین ریلوے اسٹیشن سے ہوا ریلی کے شرکا نے شہر کے مخلتف شاہرواں سے گشت کرتے ہوئے برلن گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کرلیا ۔
اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ بعنوان بلوچستان پر پاکستانی قبضہ اور مہذب دنیا کہ زمہداریاں تقسیم کیا، گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے فری بلوچستان موومنٹ کے ر ہنماوں فتح بلوچ ،بیبگر بلوچ سمیر بلوچ اور انٹرنشنل فرینڈز آف سندھ کے رہنما میر سلمان نے خطاب کیا۔
جبکہ ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر جواد بلوچ سمیت بی آر پی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز