Homeخبریںجرمنی : نیو نازی گروپوں کے خلاف ملک گیر چھاپے

جرمنی : نیو نازی گروپوں کے خلاف ملک گیر چھاپے

برلن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے بدھ کی صبح چھاپوں کے دوران دائیں بازو کے چار مشتبہ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ممنوعہ نیو نازی گروپوں کے خلاف کی گئی تھی۔

جرمن میڈیا کی اطلاعات کے مطابق پولیس نے کوئی گیارہ مقامات پر دائیں بازو کے 50 مشتبہ انتہا پسندوں کی رہائش گاہوں کی تلاشیاں لی ہیں۔

چھاپے مارنے کی کارروائی صبح سویرے شروع ہوئی، اور اس دوران نیونازی گروپوں’آٹوم وافن ڈویژن‘ (اے ڈبلیو ڈی)، ‘کامبیٹ 18‘ (سی 18) اور’ناک آوٹ‘51 ( کے 51) پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جرمن میگزین ڈیئر اسپیگل کے مطابق ریاستی دفتر استغاثہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض افراد پر دہشت گرد گروپوں کا رکن ہونے کے الزامات ہیں جبکہ دیگر کا ایک جرائم پیشہ تنظیم سے تعلق بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اے ڈبلیو ڈی ایک نیو نازی مسلح تنظیم ہے، جس کی ابتداء امریکہ میں ہوئی اور کسی رہنما کے بغیر اس کے مختلف ٹھکانے ہیں۔ امریکی گروپ کے اراکین قتل کے کم از کم پانچ واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ جبکہ اسی طرح سی 18 پہلی مرتبہ 1990ء کی دہائی میں برطانیہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت برٹش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ‘اسٹریٹ فائٹنگ ونگ’ کے طور پر سامنے آئی۔ دہائی کے اواخر میں جرمنی میں حکام کو اس گروپ کی موجودگی کا علم ہوا۔ یہ لوگ نیونازی سرگرمیوں اور دائیں بازو کے میوزک فیسٹیول میں شامل تھے۔

Exit mobile version