دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںجرمنی نے ایرانی ایئر لائن کمپنی Mahan Air پر پابندی عاید کردی

جرمنی نے ایرانی ایئر لائن کمپنی Mahan Air پر پابندی عاید کردی

برلن(ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی ایران کی فضائی کمپنی (Mahan)مہان ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عاید کر دی گئی۔مہان ایئرلائن پر الزام ہے کہ وہ ایران سے پاسداران انقلاب کے فوجیوں، جنگجووں اور اسلحہ کی شام میں منتقلی میں ملوث ہے ۔امریکہ نے ایران کی مہان ایئر فضائی کمپنی کو کچھ عرصہ قبل بلیک لسٹ کردیا تھا۔
جرمن اخبارکے مطابق جرمن حکومت نے مہان ایئر کی آئندہ سال سے جرمن کے لیے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عاید کر دی ہے ۔ حکومت نے مہان ایئر کی میونخ اور ڈوسلڈورف شہروں میں پروازوں پر پابندی عاید کر دی ۔خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی سازشوں میں معاونت کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔گذشتہ مئی میں وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران سے شام کے لیے مہان ایئر کی پروازوں کو اسد رجیم کے لیے جنگجوئوں اور اسلحہ کی منتقلی کی جاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز