سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںجرمنی :چینی سفارتخانے کے سامنے ایف بی ایم کا ریلی اور...

جرمنی :چینی سفارتخانے کے سامنے ایف بی ایم کا ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

برلن (ہمگام نیوز ) جرمنی کے دارلحکومت برلن سے نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق چینی سفارتخانے کے سامنے فری بلوچستان موومنٹ کا تین روزہ دھرنے کا آخری روز ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق فری بلوچستان موومنٹ کا 26 جون کو انٹرنیشنل یوم ٹارچر کے دن برلن میں چینی سفارتخانے کے سامنے بلوچستان میں چینی اور پاکستانی گٹھ جوڑ سے نام نہاد سی پیک ، فوجی آپریشن گرفتاریوں کے خلاف تین روزہ احتجاجی دھرنا جو مسلسل 52 گھنٹوں سے جاری رہا اس دوران 5 ہزار پمفلٹ تقسیم کیے گئے ایف بی ایم کے سیاسی پروگرام کے ساتھ مخلتف یورپی ممالک کے شہریوں نے اظہار یکجہتی کیا ۔

احتجاجی دھرنے کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی جنگی جرائم نام نہاد سی پیک اور بلوچ نسل کشی کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے،

جبکہ اس دوران احتجاجی دھرنا چینی سفارتخانے کے اہلکاروں کی شکایت پر پولیس نے میگا اسپیکر کی استعمال پر منع کیا تھا تاہم دھرنا کے شرکا اور پولیس کے مابین کامیاب مزاکرات کے بعد چینی سفارتخانے کی موقف کو رد کرتے ہوئے پولیس نے اجازت دے دیا ۔

26 جون سے 28 جون تک جاری تین روزہ احتجاجی دھرنا آج تین بجے اختتام پزیر ہوا اس کے بعد چینی سفارتخانے سے برلن کے مصروف ترین جگہ Alexanderplatz تک احتجاجی ریلی نکالا گیا، ریلی کے شرکا نے پاکستان اور چین کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا اور Alexanderplatz پہنچتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کیا ۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے مداخلت کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کو روک لیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے سیاسی کارکن بیبگر بلوچ فتح بلوچ سمیر بلوچ چاکر بلوچ اور الہی بخش بلوچ نے کہا کہ بلوچ کی مرضی و منشاء کے برخلاف بلوچ سرزمین پر کاروبار کرنے کی خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اور مہذب دنیا بلوچستان میں پاکستانی مظالم کا نوٹس لے کر بلوچستان کو بدترین انسانی تشدد سے بچائیں ۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد سی پیک پاکستان کے لیے خوشحالی جبکہ بلوچستان کو قبرستان میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا انتہائی اہم فیصلہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز