سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںجرمنی:13 نومبر بیلیفلڈ کی یونیورسٹی میں دوپہر ڈھائی بجے سے لیکر شام...

جرمنی:13 نومبر بیلیفلڈ کی یونیورسٹی میں دوپہر ڈھائی بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ریفرینس منعقد ہوگی:ایف بی ایم

جرمنی (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ 13 نومبر کو یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے ریفرینس کا انعقاد کریگی جس میں بلوچ قومی آزادی کی تحریک میں شہید ہونے والے وطن کے جانثاروں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کیا جائے گا۔ یہ پروگرام 13 نومبر کو جرمنی کے شہر بیلیفلڈ کی یونیورسٹی میں دوپہر ڈھائی بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک منعقد ہوگی۔ 13 نومبر کی دن ہماری تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب میر محراب خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بلوچ وطن کی دفاع میں انگریز قبضہ گیروں سے جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔
بلوچ وطن کے جانثاروں نے ہمیشہ سے اپنے وطن اور سرزمین کی دفاع میں جانوں کی قربانیاں دی ہیں ، جب بھی بیرونی قبضہ گیروں نے بلوچ وطن پر قابض ہونے کی نیت سے حملہ کیا اور یہ تحریک تب سے لیکر آج تک یوں ہی جاری و ساری ہے، اب تک ہزاروں بلوچ نوجوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جو ہنوز جاری ہے۔ حملہ آور چاہے عرب، مغل، منگول، انگریز یا پھر پاکستان و ایران کی صورت میں بلوچ وطن پر حملہ آور ہوئے لیکن جب بھی بلوچ سرزمین کو بیرونی قبضہ گیروں سے نجات دلانے کی ضرورت پڑی بلوچ نوجوانوں نے رضا کارانہ طور پر اس میں اپنا حصہ ڈالا۔ بلوچ قومی آزادی کی تحریک میں تمام شہداء کی یکسانیت کو برقرار رکھنے اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 13 نومبر کے دن ان تمام شہداء کو یاد کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ان تمام شہداء کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے بلکہ یہ ان سے اور ان کی بیش بہا قربانیوں سے تجدید عہد وفا کا دن بھی ہے۔ آج اگر بلوچ قومی تحریک نے دنیا میں بلوچ عوام میں کسی قسم کی ہمدردی حاصل کی ہے تو وہ انہی جانثاروں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔
شہداء کو چھوٹے بڑے میں تقسیم کرنا ان کی قربانیوں کی توہین ہے لہٰذا بلوچ سرزمین کی آزادی اور اپنی آئیندہ نسلوں کی خوش حالی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نزرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کی حیثیت یکساں ہے اور اسی بنیاد پر 13 نومبرکے دن کو ہی بلوچ شہدا سے منسوب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز