چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںجرمنی:FBMکےآگاہی دستخطی مہم میں شریک افرادنے چین کی بلوچستان میں دخل اندازی...

جرمنی:FBMکےآگاہی دستخطی مہم میں شریک افرادنے چین کی بلوچستان میں دخل اندازی کی شدید مزمت کی

ہنوفر(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے “ بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” کے عنوان سے جاری دستخطی مہم جرمن صوبے نیدر زیکسن کے دارلحکومتی شہر ہنوفر میں حسب سابق کل کی طرح آج بھی جاری رہا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے آگاہی مہم کی حمایت میں اپنے دستخط فراہم کئے۔
اس دوران مہم میں شریک افراد نے چین کی بلوچستان میں دخل اندازی کرکے ایک فریق بننے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ ایک متنازعہ خطہ جس میں سات دہائیوں سے ایک جنگی ماحول میں لوگ زندگی گزار رہے ہیں کے اندر اس طرح سے جمعدار بننے کی کوشش کرنے کی خاطر دخل اندازی کرکے اس کو کاروبار، سرمایہ کاری اور ترقی کا نام دینا ایک انسانی بحران پیدا کرنے کی طرف بڑھنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ دیگر ممالک خاص کر کے یورپ اور دوسرے مغربی ممالک کو اس دھوکے سے دور رہ کر فریق بننے سے گریز کرنا چاہئے بلکہ اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داری کے تحت اس انسان کُش سازش کی مخالفت کرنی چاہئے جو آگے جاکر مزید خون خرابہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سبب بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں پاکستان ایران اور چین کی کردار کوئی ڈھکی چھپی نہیں، بلکہ پوری دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ چین معاشی دہشتگردی اور پاکستان و ایران مذہبی انتہا پسندی و دہشتگردی پھیلانے میں سر فہرست ہیں۔ اگر ان ناسوروں کو نہیں روکا گیا تو جس طرح سے یہ شیطان صفت ممالک نے دنیا کو ایک جنگ کا میدان بنا دیا ہے اپنے مکروہ عزائم سے یہ دنیا کو مزید تباہی کی جانب لیکر جائیں گے جو بنی نوع انسان کے لئے کسی صورت بھی قابل برداشت اور قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اب بھی وقت ہے اور سب کچھ اب تک ہاتھ سے نہیں نکلا لیکن اگر دنیا نے اسی طرح اس توجہ طلب مسئلے سے آنکھیں چرائیں تو مستقبل قریب میں یہ تباہی پوری دنیا کے آنے والی نسل کے لئے تباہی کا سامان لیکر ہمارا استقبال کرے گی۔
فری بلوچستان موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ مہم جرمن صوبےنیدر زیکسن کے دارلحکومتی شہر ہنوفر میں اسی طرح وقفے وقفے سے پورے مہینے تک جاری رہے گا جس کے بعد یہ آگاہی مہم اپنے اگلے مرحلے میں جرمنی کے دیگر صوبوں اور تمام بڑے شہروں میں اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیگا اور جلد ہی ایف بی ایم اپنے شیڈول کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز