چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریں جرمن سائیکلسٹ پسنی پہنچ گئے

 جرمن سائیکلسٹ پسنی پہنچ گئے

پسنی(ہمگام نیوز) ایک سال 7مہینے کی طویل سفر طے کرکے جرمن سائیکلسٹ پسنی پہنچ گئے ،اُنتیس سالہ جرمن شہری Schmidt dianaاورجرمن خاتون Montag Patricنے اپنے سفر کا آغاز سال 2020میں کیا تھا ـ
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دوشہری سائیکلسٹ گزشتہ روز پسنی پہنچ گئے پسنی پہنچنے پر اُنکے میزبان صادق کریم نے اُنکا استقبال کیا اور اُنھیں پاکستان پہنچنے پر خوش آمدید کہا جرمنی کے سائیکلسٹ شہریوں نے اپنے سفر کا آغاز سال 2020سے کیا تھا ـ
جرمنی سے آسٹریلیا،رومانیہ اور ترکی سے ہوتے ہوئے 51 ہزار 9 سو 45 کلو میٹرکی لمبی سفر طے کرنے کے بعد جرمن سائیکلسٹ ایران پہنچ گئے اور پھر گولڈ اسمتھ بارڈر 250 سے بلوچستان میں داخل ہوگئے ـ جرمن سائیکلسٹ کے مطابق وہ ایک سال سات مہینے سے سفر کررہے ہیں اور پاکستان سے افغانستان کے راستے دوبارہ جرمنی کے لیئے سفر کرینگے ۔پسنی پہنچنے پر میزبان صادق کریم نے جرمن سائیکلسٹس کو خوش آمدید کہا اور اُنھیں بلوچی روایتی کھانا پیش کرنے کے بعد رخصت کردیا ،جرمن سائیکلسٹوں نے بلوچستان کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز