سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںجرمن وفاقی استغاثہ نے ایک شامی ڈاکٹر پر انسانیت کے خلاف جرائم...

جرمن وفاقی استغاثہ نے ایک شامی ڈاکٹر پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہونے کی فرد جرم عائد کر دی ہے

برلن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جرمن وفاقی استغاثہ نے ایک شامی ڈاکٹر پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہونے کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ملزم کو قتل اور تشدد کے الزامات کا سامنا ہے۔

جس شامی ڈاکٹر پر وفاقی دفتر استغاثہ نے فرد جرم عائد کی ہے، وہ سن 2015 میں مہاجرت اختیار کر کے جرمنی منتقل ہو گیا تھا۔ اس ڈاکٹر نے انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب شام کے مغربی شہر حمص اور دارالحکومت دمشق کے دو فوجی ہسپتالوں اور جیل میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ہسپتالوں اور جیل کا انتطام صدر بشار الاسد کی حامی فوج کے انٹیلیجنس ونگ کے کنٹرول میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز