جعفرآباد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق حفیظ آباد تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ عبداللطیف جھکرانی میں فائرنگ کے ایک واقعے کے دوران خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کو سیاہ کاری کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے اصل محرکات اور دیگر تفصیلات پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ جعفرآباد میں ماضی میں بھی غیرت کے نام پر قتل کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چک
ے ہیں۔


