اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںجعفرآباد میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم

جعفرآباد میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم

جعفرآباد(ہمگام نیوز)جعفرآباد کے آرڈی 44میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم راکٹ لانچر کا آزادانہ استعمال ایک شخص شدید زخمی علاقے میں خوف و ہراس۔تفصیلات کے مطابق آرڈی 44کے علاقے گوٹھ گل محمد بگٹی میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ہوا،  فائرنگ اور راکٹ لانچر کے استعمال سے قریبی دو گھروں کو آگ لگ گئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر حمزہ خان جعفری نامی شخص شدید زخمی ہوا۔۔ فائرنگ کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز