ڈیرہ اللہ یار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کا ضلع جعفر آباد میں فائرنگ کے نتیجے سے ڈاکٹر جانبحق ہو گئے. تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقہ ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر تاج محمد جانبحق ہوئے، جبکہ حملے سے ان کا بیٹا زخمی ہوگئے. حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
زرائع کے مطابق مقتول کے خاندان والوں نے ڈاکٹر تاج محمد کی لاش کو ٹی چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا.


