دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںجعلی کاغذات پر پاکستان آنے والا ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار

جعلی کاغذات پر پاکستان آنے والا ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی کمیٹی (ایف آئی اے) نے کراچی کے ریڈ زون میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات پر پاکستان میں داخل ہونے والے ایرانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کراچی کے ریڈ زون میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک ایران سے پاکستان میں فعال ہے اور 15 ہزار ڈالر میں جعلی کاغذات پر پاکستان میں بآسانی داخل ہواجاسکتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایرانی نژاد امریکی شہری جعلی کاغذات پر پاکستان داخلے پر گرفتارہوا، ایرانی نژاد امریکی شہری اپنے ملک ایران گیا تھا جہاں اس کے کاغذات ضبط کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز