یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجمعیت طلباء کی جانب سے بلوچ طلباء پر تشدد دہشت گردانہ عمل...

جمعیت طلباء کی جانب سے بلوچ طلباء پر تشدد دہشت گردانہ عمل ہے۔ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

خضدار (ہمگام نیوز)بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جمعیت طلباء کی جانب سے بلوچ طلباء پر تشدد دہشت گردانہ عمل ہے۔جس میں متعددطلباء زخمی ہوئے تھے اور ان کے کمرے کو نزر آتش کیا گیا، جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔ اس طرح کی عمل بلوچ اور بلوچستان سے تعلق رکنے والے دیگر طلباء سے تعلیم دشمنی اورتعلیم دوررکنے کے مترادف ہے۔ جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاہے گی۔ بیان میں مزید کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارمیں بھی دیگر صوبے کے طلباء پڑھ رہے ہیں لیکن بلوچستان کے طلباء نے انہیں مہمان سمجھا اور ان سے شفقت سے پیش آتے ہیں جوبلوچستان کے طلباء کی تعلیم دوستی کی وا ضع مثال ہے۔حکومت پنجاب اور انتظامیہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ طلباء کو تحفظ فراہم کریں، زمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لے کر بلوچ طلباء کو انصاف فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز