سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںجنوبی بلوچستان میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

جنوبی بلوچستان میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز سوموار ۲۵ جولائی کو رودبار زمین ، گیاوان زمین اور بلوچستان کے جنوبی نصف علاقوں میں مون سون بارشوں کے زور پکڑنے کے ساتھ تھوڑے عرصے میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اسی تناظر میں بلوچستان کے محکمہ موسمیات محسن حیدری کی جانب سے ریڈ لیول وارننگ جاری کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس سسٹم کی سرگرمی کی شدت سوموار ۲۵ جولائی کی سہ پہر سے ۲۷ جولائی تک ہے جاری بارش و باد میں تیزی آئی گی، اور ہفتے کے آخر تک شدید طوفانوں کا امکان ہے ـ

انہوں نے پہرہ، بنپور، چابہار ، دشتیاری، دلگان، راسک، زرآباد، شستون، سرباز، سیب و سوران، پنوج، کسرکند، کنرک، جالک، مہگس، گھ، واش اور دپتان/ تفتان سمیت کئی چھوٹے بڑے دیہاتوں کو بارش اور سیلاب سے شدید خطرات لائق ہیں ـ

محسن حیدری نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا: سوموار سے بدھ تک بلوچستان کے شمالی علاقوں کے ساتھ ساتھ زاہدان اور میرجاوہ شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان زیادہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز