دوشنبه, نوومبر 11, 2024
Homeخبریںجنوبی رودبار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان...

جنوبی رودبار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق تین زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج بروز اتوار ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جنوبی رودبار کے علاقے اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق تین زخمی ہوگئے ۔

 جانبحق ہونے والے شہری شناخت 18 سالہ آزاد احمدی ولد مدان ساکن اسلام آباد جنوبی رودبار کے نام سے ہوئی ۔

  ذرائع کے مطابق آج اتوار کی صبح تقریباً 4:00 بجے، ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسلام آباد، جنوبی رودبار میں سڑک پر متعدد افراد فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد پر کئی گولیاں لگیں اور جانبحق ہوگئے اور تین افراد زخمی ہوئے ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک نامعلوم مسلح افراد کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز