پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںجنوبی کوریا: شہدائے مرگاپ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا...

جنوبی کوریا: شہدائے مرگاپ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا:BRP

جنوبی کوریا (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی جنوبی کوریا کی جانب سے سانحہ مرگاپ کے دسویں برسی کے حوالے سے شھیدوں کی یاد میں آج تعزیتی پروگرام منعقد کیاگیا جس میں شھید غلام محمد،شھید شیر محمد ،شھیدلالامنیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بی آر پی جنوبی کوریا کے  صدر امیر بلوچ نے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید غلام محمد بلوچ، شہید لالا منیر بلوچ  اور شہید شیر محمد بلوچ کی شہادت ناقابل فراموش نقصان ہیں مگر شہید نے جس مقصد کیلئے قربانی دی ہے اس کیلئے تمام بلوچوں پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان شہدا کے مشن کو پایہ تکملیل تک پہچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید مرگاپ نے وطن و قوم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے جانفشانی سے دن رات جدوجہد کی اور اپنی جانوں کی قربانی دیکر اس تحریک کی آبیاری کی ہے جو ہمارے لیئے اور آنے والے نسلوں کی رہنمائی کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز