دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریں26 جون کے دن لندن میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا:...

26 جون کے دن لندن میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا: ایف بی ایم

26
لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (برطانیہ برانچ) نے 26 جون تشدد کے شکار افراد کے سپورٹ کے لئے مختص عالمی دن کی مناسبت سے لندن میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے اعلامئے میں فری بلوچستان موومنٹ نے کہا کہ قبضہ گیر ریاستیں (پاکستان و ایران) روز اول سے بلوچوں کی نسل کشی، ان کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور انہی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کے لئے برطانیہ کے پارلیمنٹ اسکوائر کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

فری بلوچستان موومنٹ برطانیہ میں مقیم تمام بلوچوں ،انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز