پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںجوہری 'واچ ڈاگ' اور ایران نیوکلیئر معاہدے کے درمیان کوئی تعلق نہیں:...

جوہری ‘واچ ڈاگ’ اور ایران نیوکلیئر معاہدے کے درمیان کوئی تعلق نہیں: وائٹ ہاوس

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اور بین الاقوامی سطح پر یور ینیم کی افزودگی کو مانیٹر کرنے والے ادارے دونوں کا الگ الگ دائرہ کار ہے۔ ان کا باہم کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کرائین جین نے یہ بات جمعہ کے روز کہی ہے۔

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری نے کہا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی [آئی اے ای اے] ایران میں تین غیر علانیہ جوہری سائٹس کا پتہ چلا چکی ہے۔ ایرانی وزیر کارجہ نے اسی ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اپنی سیاسی انداز کی مانیٹرنگ ترک کر دے۔ جبکہ واشنگٹن کا اس بارے میں مسلسل کہنا ہے کہ جوہری مادے اور جوہری واچ ڈاگ کا کام الگ الگ ہے۔

واضع رہے ایران نے جمعرات کو یورپی یونین کی طرف سے تجاویز پر ریسپانس کیا ہے۔ ان تجاویز میں ذکر ہے کہ جوہری معاہدہ 2015 کس طرح بحال ہو گا۔ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو خوف ہے کہ ایران اس معاہدے کی آڑ میں ایک جوہری بم بنا سکتا ہے۔ جبکہ ایران اس کی تردید کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز