سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجھل مگسی: درگاہ میں خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 12ہلاک

جھل مگسی: درگاہ میں خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 12ہلاک

نصیرآباد(ہمگام نیوز) نصیر آباد کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلکا جب کہ 8 زخمی ہو گئےتفصیلات کے مطابق دھماکا جھل مگسی سے چار کلومیٹر دور واقع درگاہ فتح پور میں ہوا جہاں جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکا درگاہ کے دروازے پر ہوا جبکہ اس میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ درگاہ کوئٹہ سے کوئی تین سو کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔فتح پور کی اسی درگاہ پر 19مارچ 2005ءکوایک خود کش دھماکہ ہوا جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز