Homeخبریںجیروفت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

جیروفت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

جیروفت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 25 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جیروفت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا ـ
مزید اطلاع کے مطابق جیروفت میں قتل کیئے گئے اس شہری کی شناخت مختارآباد کے رہائشی جہانگیر بلوچ ہیں ـ
بتایا جاتا ہے کہ جہانگیر کا چند روز قبل جیروفت کے ایک شہری سے ری فیولنگ اسٹیشن (منڈی) پر زبانی جھگڑا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اس بلوچ تیلکش گزشتہ روز دوبارہ اس شہری سے ٹکرا گیا جس سے جھگڑا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے بعد جیروفت کے ایک شہری نے جہانگیر کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ

Exit mobile version