جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںجیمز بانڈ کی فلم’ نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز پھر ملتوی

جیمز بانڈ کی فلم’ نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز پھر ملتوی

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے شائقین کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔

جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم دو اپریل کی بجائے اب نومبر 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

کورونا وائرس کے سبب فلم کی ریلیز کو 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ عالمی وبا کے باعث جیمز بانڈ کی  فلم  نو  ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز میں درپیش مشکلات کے سبب کمپنی نے اس کی فروخت کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

کمپنی40 ارب روپے میں بننے والی فلم کو 96 ارب روپے میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ فلم کو ایپل  اور  نیٹ  فلکس پر ریلیز کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔ یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پر اب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔

ڈینیئل کریگ نے اب تک جیمز بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔

50 سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز