دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںجیونی، پہاڑی تودے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،...

جیونی، پہاڑی تودے تلے دبے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کی تلاش جاری

جیونی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پہاڑی تودہ کے ملبے کے نیچے سے تین افراد کی لاشیں ریسکیو کرلیے گئے ہیں جبکہ ایک بچے کی لاش ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئی ہے
،ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدہ دار نے ذرائع کو بتایا کہ پانچ روز قبل جیونی کے مقام پر پہاڈی تودہ کے ملبے کے نیچے دبے چار افراد میں سے تین کی لاشیں جمعرات کو ریسکیو کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے پانچ روز بعد مسلسل جاری ریسکیو آپریشن کے دوران شجاع اور جواسط اور ایک شخص کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال لی گئی جبکہ تیسرے بچے کا ہاتھ ابھی بھی نظر آرہا ہے جسے بہت جلد ریسکیو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، پانی آگے آنے کی وجہ سے تلاش کے کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شجاع اور جواسط کی میتوں کو تابوت میں ڈال کر جائے وقوع پر نمازِ جنازہ بھی ادا کردی گئی تین لاشوں میں دو کا تعلق بندری جبکہ ایک کا تعلق پانوان سے بتایا جاتا ہے جنکی میتیں تدفین کے لیے انکے آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز