چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںجیونی:گزشتہ شب پاکستانی فورسزنےنظر ولد عطامحمد کو جبری طور اغوا کرلیا

جیونی:گزشتہ شب پاکستانی فورسزنےنظر ولد عطامحمد کو جبری طور اغوا کرلیا

جیونی (ہمگام نیوز ) نماہندہ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیونی کے گاوں پسو میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے جارحیت کرکے نظر ولد عطامحمد کوجبری طور اغوا کرکے اپنے ساتھ فوجی کیمپ لے گئے،یاد رہے پسو جیونی شہر کا وہ گاوں ہے جہاں گزشتہ دنوں مسلح بلوچ مزاحمتکاروں نے پرائیویٹ کمپنی کے غیر مقامی کارندوں پر حملہ کیا تھا،جس کے بعد فورسز گوادر،جیونی اور اس کے مضافاتی علاقوں سے غیر مسلح مقامی شہریوں کوجبری طور گرفتار کرکے انھیں فوجی ٹارچر سیلوں میں غیرانسانی ازیتیں دے کر ہمیشہ کیلئے اپائج بنادیتی ہیں۔ جبری اغوا شدہ بلوچ اسیران کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے عہدیداران و کارکنان ہمیشہ سے پاکستان کے ریاستی فورسز و دوسرے اداروں کے بارے میں بیان دیتے رہے ہیں کہ پاکستانی فورسز گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پائمالی کے مرتکب ہوئے ہیں،سال 2001 سے لے کر آج تک مختلف شہروں اور گاوں سے بلوچ نوجوان،بچے ،بزرگوں،اور خواتین تک کو شک کی بنیاد پر زبردستی گرفتار کرکے جبری اغوا کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے بعد اسے قید تنہائی ،مسخ شدہ لاش یا ہمیشہ کیلئے اسے گمنام کرکے اس کی والدین سمیت پوری خاندان کو اس کی اجتماعی سزا دی جاتی ہیں،اس بابت بلوچ سیاسی پارٹیاں،سوشل ایکٹوسٹ مسلسل عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال کو روکنے کی خاطر اپیل کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز