Homeخبریںجیونی : سمندری حدود میں ٹرالروں کی پھر سے یلغار

جیونی : سمندری حدود میں ٹرالروں کی پھر سے یلغار

جیونی (ہمگام نیوز) گزشته دو مہینے کے عرصے سے بلوچستان کی ساحلی شہر جیونی کی سمندری حدود ٹرالروں کی غیر قانونی شکار سے محفوظ تها تو اس دوران مقامی ماهیگیروں نے سکھ کا سانس لیا سکون سے اپنی شکار کرتے رهے.جوں ہی ٹرالرز مالکان کا وفاقی سے معامله طے پایا اور انهیں 25 ناٹیکل میل کے اندر شکار کی اجازت مل گئی تو رواں ہفتہ یه اطلاع گردش کرتا رها که درجنوں ٹرالرز نے جیونی کی طرف آنے کی تیاری مکمل کرلی هے حتی که یه اطلاع بهی آئی که ٹرالرز نے ایرانی لانچوں کے زریعے اپنے فیول کا بندوبست بهی کرایا .یه 25 ناٹیکل میل صرف ایک بہانہ اور محفوظ راسته هے دراصل انکی شکار کی اصل منزل دس سے باره ناٹیکل میل کے اندر هی هے جبکه فشریز آرڈینس کے تحت یه دس سے باره ناٹیکل میل مقامی چهوٹی کشتیوں کے لیئے مختص کی گئ هے۔

مقامی ماهیگیروں کے مطابق گزشته دو روز سے ٹرالرز اور انهیں فیول فراهم کرنے والے ایرانی لانچیں ممنوعہ ایریا میں نظر آتے رهے هیں

آج ماهیگیروں نے واپسی پر بتایا که( 26 نومبر بروز پیر )وه حسب روایت شکار پر گئے تو چار سے پانچ ناٹیکل میل کے اندر دن دہاڑے چار ٹرالر شکار میں مصروف تهے تو مقامی کشتیوں کو دیکه کر وه ممنوعه حدود سے نکلنے لگے تو ان میں سے ایک ٹرالر( ال کبیر 18788 بی) کو درجنوں چهوٹی کشتیوں نے گیرے میں لے لیا کافی توں ،توں میں، میں کے بعد وه اپنا گهجه نکال کر ممنوعه حدود سے نکل گیا.
جبکه اس دوران فشریز یا میرین سیکورٹی ایجنسی کا کوئی گشت یا پٹرولنگ بوٹ نظر نهیں آیا که انهیں اطلاع کر دیں

جب سے نئی حکومت وجود میں آئی تو پہلی دفعه اسمبلی اور سینٹ فلور پر ٹرالرنگ کے خلاف آوازیں سنائی دی.
ساحلی بیلٹ سے تعلق رکهنے والے وزیر اعلی بلوچستان نے ٹرالرنگ کے خاتمه کا بڑا دعوی و وعہدہ کیا تھا .

اسمبلی و سینٹ میں ٹرالروں کے خلاف گونج اور وزیر اعلی کے دعووں سے ماهیگیروں میں ایک خوشی کی لہر پیدا هوئی تهی که شاهد اس دفعه بحر اے بلوچ ٹرالروں کے عزاب سے محفوظ رهے گا۔

لیکن ماهیگیروں کی یه خوشی وقتی ثابت هوا ،دعوے اور وعہدے حسب روایت جهوٹ اور دهوکه ثابت هوے دیگر ساحلی مقامات کے ساته ،ساته جیونی کی سمندری حدود میں ٹرالرز دوباره بلا خوف و خطر دن دیہاڑے ٹرالرنگ میں مصروف عمل رهیں .
سمندی آبی حیاتیات کی نسل کشی کے ساته ،ساتھ بلوچ ماهیگیروں کی معاشی قتل عام بهی جاری هے.

ماهیگیر تو عرصه سے اس ظلم و زیادتی کے خلاف چیخ رهے هیں .یہاں سے منتخب نماهندے ماهیگیروں کو وقتی دلاسہ دینے کے لیے ایک بیان جاری کرکے اور چند سیکنڈ اسمبلی پر بول کر اپنے آپکو زمه داری سے بری الزمه قرار دیتے هیں۔ اخباری کٹنگ اور پانچ سیکنڈ کا ویڈیو محفوظ کرکے بطور پانچ ساله کارکردگی دیکهاتے رهتے هیں ۔ ماهیگیر پهر ان کے نئے وعہدوں اور خوش کن دعووں میں آکر انهیں مسیحا سمجھ کر کامیاب کرتے هیں .
یه سلسله عرصه دراز سے آج بھی جاری هے.

Exit mobile version