یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںجیونی: قابض پاکستانی فوج نے بربریت کرتے ہوے خواتین و بچوں کو...

جیونی: قابض پاکستانی فوج نے بربریت کرتے ہوے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

جیونی (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کے مطابق گزشتہ شام قابض پاکستانی فوج نے جیونی میں بربریت کرتے ہوے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شام قابض پاکستانی فوج نے جیونی کے علاقے گوتری بازار میں علاقے کو گھیرے میں لینے کی بعد بربریت جاری کردی۔

بربریت کے دوران قابض فوج نے چادر چاردیواری کی پامالی کرتے ہوے متعدد گھروں کی تلاشی لینے کے ساتھ خواتین و بچوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے شناختی کارڈ کی تفتیش کی اور ساتھ میں بچوں اور خواتین کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جیونی کی عام عوام نے قابض فوج کی طرف سے بربریت اور خواتین و بچوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اعتماد میں لیے بغیر علاقے میں قابض فوج کی طرف سے بربریت کرنا کہاں کا قانون ہے۔

لیڈیز پولیس کے بغیر گھروں میں گھسنا اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ہماری عزت پر حملہ ہے۔ قابض ہوش کے ناخن لے ہم اس طرح کے عمل سے خاموش نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز