Homeخبریںجیونی میں تیل بردار کشتیوں پر فائرنگ، اور ماہی گیر کشتی ڈوبنے...

جیونی میں تیل بردار کشتیوں پر فائرنگ، اور ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے 3افراد شہید، 7 لاپتہ

گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر جیونی کے ساحلی علاقے چل ہور میں مسلح افراد کی جانب سے تیل بردار کشتیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں کشتی کے ناخدا اور اس کے ایک شاگرد سمیت دو افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے گوادر منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یاد رہے کہ کنٹانی، چل ہور اور دیگر ساحلی علاقوں میں تیل بردار کشتیوں سے مبینہ طور پر فی چکر بھاری بھتہ وصول کرنے، جبکہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں کشتیوں کے عملے پر تشدد، فائرنگ اور کشتیوں کو نقصان پہنچانے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

دوسری جانب پیشکان کے علاقے گنز میں ماہی گیر کشتی ڈوبنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی میں تقریباً آٹھ افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص کی لاش مل گئی ہے جس کی شناخت لال پیشکانی کے نام سے ہوا ہے جب کہ دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کا تعلق بھی پیشکان سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز