Homeخبریںجیکب آباد، ملیریا کے تباہ کاریاں جاری، 3بچوں سمیت 4 افراد چل...

جیکب آباد، ملیریا کے تباہ کاریاں جاری، 3بچوں سمیت 4 افراد چل بسے

جیکب آباد (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں ملیریا کے تباہ کاریاں جاری، 3 معصوم بچوں سمیت 4افراد چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں ملیریا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور مزید 3 معصوم بچوں سمیت 4 افراد ملیریا میں مبتلا ہوکرفوت ہوگئے ہیں، تحصیل ٹھل کے گاوں بہر الدین سندرانی میں 5 سالہ صائمہ لاشاری ، گاوں باہو کھوسو میں 2 سالہ دیدار مرہٹو اور گاوں شیر خان کھوسو میں 2سالہ لطیف بھٹی سمیت گڑہی خیرو کے علاقے دوداپور کے نواحی گاوں نور محمد لہر میں 60سالہ دیدار علی لہر ملیریا کے باعث فوت ہوچکے ہیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلع بھر میں ملیریا کے باعث 80 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد لوگ ملیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا کی وباءپر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے اور سرکاری اسپتالوں میں ملیریا کے علاج کی ادویات تک میسر نہیں جس کے وجہ سے ملیریا میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مچھر مار اسپرے کرایا جائے اور مختلف علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیج کر ملیریا میں مبتلا لوگوں کا علاج کرکے ان کی زندگیاں بچائی جائیں۔

Exit mobile version