Homeخبریںجیکیگور میں رینجرز کی دو گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں...

جیکیگور میں رینجرز کی دو گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں تین اہلکار زخمی

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 19 دسمبر کی شام کو راسک کے گاؤں جکیگور میں مسلح افراد کا رینجرز کی دو گاڑیوں پر حملے کے نتیجے تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

 راسک شہر کے پولیس کمانڈر محمدرضا خارکوہی نے بتایا: ’’گزشتہ رات 19:30 بجے راسک پٹرولنگ یونٹ کے اہلکار جکیگور پل کے آس پاس گشت کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے رینجرز کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ـ

 مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے کمانڈو یونٹ کی دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ان میں سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

 واضح رہے کہ 19 دسمبر کی صبح سرحدی علاقے سراوان میں مسلح افراد کے حملے میں IRGC کے چار ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

Exit mobile version