شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںحافظ شوکت ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

حافظ شوکت ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز ) حافظ شوکت ولد مولوی محمد اکبر جو کہ خاران کے علاقے مسکان قلات کے مکین ہیں، کو گزشتہ روز 28 اگست کی صبح ریاستی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خضدار میں ان کے مدرسے سے جبری طور پر اغوا کر کے لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے مسکان قلات کے ایک پیش امام مولوی محمد اکبر جنکا بیٹا حافظ شوکت خضدار میں پانچ سال سے ایک مدرسے میں درس دیتے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز 28 اگست کی صبح ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے ان کے مدرسے میں چھاپہ مار کر انہیں جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

یاد رہے 2016 کو بھی ریاستی فورسز نے انہیں ایک فوجی جاریت کے دوران دیگر کئی نوجوانوں کے ہمراہ خاران سے اغوا کیا تھا، لیکن بعد ازاں انہیں رہا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز