مچھ (ہمگام نیوز) حالیہ طوفانی بارشوں نے آب گم میں تباہی مچادی شہر کی حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے جس سے میں شہر کو سیلابی ریلے سے خطرہ لاحق ہے آب کم کی واٹر سپلائی لائن کو سیلابی ریلے بہا کر لے گیا ہے گرم آب سے آپ کم تا واٹر سپلائی لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ایک ہفتے سے آپ کم میں پانی کی شدید قلت میں بارشوں کی پیشنگوئی مزید کی گئی ہے بارشیں ہوئی اور سیلابی ریلے آئے تو آب گم کے مکینوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا جس سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے دوسری جانب آب گم کی زمینی راستہ بھی شدید متاثر ہوا ہے نقصانات کے باوجود نی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی سردمهری سمجھ سے بالاتر ہے آپ کم سے نومنتخب جنرل کونسلر محمد صادق را پیجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ظلم بالا یہ ہے کہ محکمہ پی ایچ ای نے ہمیشہ سے آب گم کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ۔ منقب آب کم کے مکینوں کے نام پر آنے والے فنڈز کو باش تا آب کم واٹر سپلائی اسکیم کو بچھایا تو گیا ہے لیکن اس میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں آیا ہے دوسری بڑی انجینئرنگ کے نکتہ نظر سے احمقانہ عمل یہ ہے کہ سکونی کی واٹر سپلائی اسیکم میں بھی فنڈز کے خرد برد کیلئے آب گم کا نام شامل کیا گیا ہے جو کہ علاقے کے مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہی یہ پانی اب گم کے عوام کو ملے گا جس کیخلاف چیٹ سیکرٹری سیکرٹری پی ایچ ای اور سیکرٹری پی این ڈی کو تحریری و زبانی درخواست گزاری کی تاہم کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے ہم عوام کے منتخب نمائندے ہے عوام کی مفاد کیخلاف کوئی بھی عمل برداشت نہیں کریں گے ۔