حب(ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نا معلوم مسلح افراد نے اٹک سیمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو کچھ دیر تک یرغمال بنائے رکھا، اور فیکٹری کی مشینری کو آگ لگا کر نزر آتش کردی. آگ لگنے سےدو لوڈر گاڑیاں اور دوسرے مشینری جل کر ناکارہ ہو گئے.