دوشنبه, اکتوبر 28, 2024
Homeخبریںحب :ادھار نہ دینے پر دو افراد قتل

حب :ادھار نہ دینے پر دو افراد قتل

حب (ہمگام نیوز)حب میں سبزی فروش کا ادھار دینے سے انکار کرنے پر شاہجہان نامی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے گلشن امیر آباد میں سبزی فروش پر فائرنگ کرنے والے شاہجہاں بلوچ ڈیزل لانے والے گاڑی پر بطور ڈرائیور کام کرتا تھا گزشتہ دس دنوں سے ڈیزل کے کام بند ہونے کی وجہ سے شاہجہاں بے روزگار تھا علاقہ مکینوں نے کہا کہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے اکثر گھر میں ہی موجود رہتا تھا آج سبزی لینے گیا تو سبزی والے نے کہا آپ پر پہلے سے پانچ سے چھ دن کے ادھار کے پیسے ہے ادھار دینے سے انکار کیا سبزی فروش اور شاہجہاں کا تلخ کلامی ہوا اور شاہجہان نے طیش میں آکر گھر سے اسلحہ لاکر فائرنگ کرکے سبزی فروش اور اس کے کزن کو قتل کردیا جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جیسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز