کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے جنوبی بائی پاس پر مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے جنوبی بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے لوکل کمیٹی کے رکن محمد صدیق زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ملک صدیق کو بازو پر تین گولیاں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور زخمی کوطبی امداد دی جارہی ہے۔
مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب کے نواحی علاقے ساکران میں گھر میں داخل ہونے والے نوجوان کو محمد نعیم نامی شخص نے گولی مار کر ان کا قتل کردیا، جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے جان بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی ہے اور ملزم محمد نعیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔