کراچی ، کوئٹہ مرکزی شاہراہ احتجاجا بند، جبری گمشدہ لاپتہ دو بھائیوں جنید حمید یاسر حمید، چاکر بگٹی، اور نوروز اسلام کے لواحقین نے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف بھوانی کے مقام پر مرکزی شاہراہ دوسرے روز بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کے باعث کراچی کا کوئٹہ، گوادر اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ معطل ہے ۔
انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور جبری گمشدگی کے اس غیر انسانی عمل کو روکا جائے۔


