سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںحب : ساحل سمندر سے تین لاشیں برآمد

حب : ساحل سمندر سے تین لاشیں برآمد

حب ( ہمگام نیوز ) گڈانی اور بریدہ کیمپ کے ساحل  سمندر سے تین لاشیں برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق گڈانی کے علاقہ کنڈ گڈانی حبکو کے قریب ساحل سمندر سے ایک لاش کی اطلاع ملی لاش کے اطلاع ملنے کے بعد ایدھی کے رضا کاروں نے پہنچ کر لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت عبدالعزیر ولد حاجی عثمان کے نام سے ہوئی جو گزشتہ دنوں کراچی کے ساحلی علاقہ ہاکس بے پر پکنک مناتے ہوئے ڈوب گیا جو کراچی کھڈا مارکیٹ کا رہائشی ہے جبکہ گڈانی عبداللہ ڈگار زئی گوٹھ کے قریب ساحل سمندر سے کئی روز پرانی لاش ملی جیسے ایدھی کے رضاکاروں نے لاش آر ایچ سی گڈانی منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت نہ ہوسکی ایک اور لاش بریدہ کیمپ کے ساحل سمندر سے ملی جیسے ریسکیو اداروں نے اٹھایا اور ہسپتال منتقل کردیا دونوں ملنے والے لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل سمندر میں ڈوبنے والے کشتی کے ماہی گیروں کا ہوسکتا ہے تین روز قبل ڈام بندر کے ساحل اور کھلے سمندر سے دو لاشیں ملے تھے مجموعی طور پر لسبیلہ کے ساحل سمندر میں تین دنوں میں پانچ لاشیں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز